الشفا شاہی یونانی دواخانہ کے بارے میں معلومات

ہمارے پیغام میں جس کو اولیت حاصل ہے وہ طب مشرق کا فروغ اور اس کی ترویج کے ساتھ ساتھ جزبہ خدمت انسانی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار ہمارے ادارے کے ماہرین طب اس مسیحائی پیشے کو عبادت سمجھ کر شبانہ روز خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس نیک نیتی اور خلوص کا ثمر خداوند کریم نے اس صورت میں عطا کیا کہ ہمارے مطب پر آنے والے نوے فیصد مایوس مریض صحت اور تندرستی کی زندگی گزار رہے ہیں اور دور حاضر کے تمام حکما حضرات سے بھی ہماری یہی گزارش ہے کہ وہ اس پیشہ کو پیغمبری پیشہ سمجھ کر جزبہ انسانی کے تحت نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لیےکام کریں۔

شخصیت

حکیم مبشر احمد بسراکا تعلق ایک طبیب خاندان سے ہے ان کے بزرگ روحانی اور یونانی طب سے سالہا سال انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔ حکیم مبشر احمد بسرا بچپن سے ہی اپنے بزرگوں کے زیر سایہ رہے اس طرح انھوں نے یونانی طب کی دنیا میں اپنے بزرگوں کے زیر سایہ پرورش پائی ۔ ان کو بچپن سے ہی یہ جستجو رہی کہ ایسے نسخہ جات ایجاد کیے جائیں کہ مریض مختصر عرصے میں صحت یابی کی منزل پالے۔آپ نے اعلی تعلیم طبیہ کالج لاہور سے حاصل کی۔طبیہ کالج کی تاریخ ایک صدی تک محیط ہے اور اب تک بڑے نامور طبیب پیدا کرچکا ہے۔ آپ نے فاضل طب الجراحت میں گولڈ میڈل اور طالب علم کی حیثیت سے ڈپلومہ حاصل کیا اور الشفا شاہی یونانی دواخانہ کے نام سے ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ لاہور پر اپنا مطب شروع کیا الحمداللہ اب اس کی کئی برانچیں کھل چکی ہے


نظریات


١- خدا کے مطابق اس کی مخلوق سے تن من دھن سے پیار کرنے والا ہی صییح طبیب ہوتا ہےجو حقوق العباد کا خاص خیال رکھے۔
٢- روحانیت،حلم طبع،نویدصحت مرض کو آدھا ٹھیک کردیتی ہے ہر دکھی کا درد دور کرنے کی دعا بھی دے اور دوا بھی۔
٣- دولت فانی ہے آنے والے کی بے لوث خدمت کر لالچ نہ کر۔
٤ – خدا نے جو مقدر میں لکھ دیا وہ ضرور ملے گایہ زندگی فانی ہے اپنی آنے والی زندگی سنوار۔
٥- تیرے جانے کے بعد دنیا تیرے لیے دعا کرے۔


تحقیق و جستجو

حکیم مبشر احمد بسرا نے اس نظریہ کو بنیاد بناتے ہوئے /خدا کا فرمان ہے مرض کو زمین پر پیدا کیا ہے اور اس کا علاج بھی زمین میں پیدا کردہ جڑی بوٹیوں میں رکھ دیا گیا ہے تحقیق و جستجو کرنے والے ہی کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔ آپ نے مختلف جڑی بوٹیوں کو مختلف عمل و تناسب سے باہم آمیز کیا اور اسی طرح منفرد اور حیرت انگیز نسخہ جات ایجاد کیے۔آپ کے ایجاد کردہ نسخہ جات چند دنوں میں اثر دکھاتے ہیں اور ان نسخہ جات کی خوبی یہ ہے کہ ایک ہی نسخہ کئی امراض کے لیے کافی ہے اور ان کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔مگر ان کا نسخہ سب کے لیے یکساں مفید ہوتا ہے۔ ان کے نسخہ جات نہایت ارزاں مگر موثر ہوتے ہیں انھیں امیر و غریب با آسانی استعمال کرسکتا ہے ۔ ان کی سربراہی میں طبی بورڈ کے پروفیسر صاحبان کا ہر ماہ باقاعدہ اجلاس ہوتا ہے اور سب اپنی طبی تحقیق و جستجو کا نچوڑ یکجا کر کے ایک منفرد نسخہ ترتیب دیتے ہیں اور خدا شفا دیتا ہے۔
طب یونانی سے حقیقی علاج-طب یونانی سے علاج انسانی مزاج اور قدرت کے پیدا کردہ نظام سے منسلک ہے یہ طریقہ علاج ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک علاج سے زیادہ موثر اور دیر پا ہے اس طریقہ سے علاج کروانے والا شخص ہمیشہ کے لیے بیماریوں سے نجات حاصل کر لیتا ہے آج کل بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی روز مرہ کی ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیا کا استعمال اور اعصاب شکنی نے انسانی امراض میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ الشفا شاہی یونانی دواخانہ رجسٹرڈ نے جدید تحقیق اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑی محنت لگن اور دیانت داری کے ساتھ بڑی زوداثر ادویات تیار کی ہیں۔ الشفا شاہی یونانی دوا خانہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں مریض بزریعہ ڈاک،ٹیلی فون اور ای میل ہمارے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور اپنا علاج کروا رہے ہیں۔


الشفا شاہی یونانی دواخانہ سے رابطہ کریں

آپ کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں. ہم چوبیس گھنٹے کے اندر اندر تمام پوچھےگئے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں. اگر آپ کو فوری رد عمل کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ ہمیں ہمیشہ کال کر سکتے ہیں

طب پوسٹ کی صورت میں حاصل کرنے کے لیے

ہمارے دواء خانے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمت کر رہے ہیں. آپ صرف ای میل لکھیں اور جواب کا انتظار کریں. ہمارا پینل آپ کے میل کو تفصیل سے مطالعہ کرے گا. احتیاط سے تشخیص کرنے کے بعد ہم آپ کے لئے سب سے موزوں دوا پیش کریں گے اور آپ کو ای میل یا پوسٹ کے ذریعہ آپ کو مطلع کریں گے. پریشان نہ کرنا ہماری روایت ہے.

alshifa_shahi@hotmail.com : ہمارے ای میل یہ ہے
ہر مریض ہمارے لئے اہم ہے. ہم آپ کو جواب دیں گے. تاخیر کی صورت میں براہ مہربانی حکیم صاحب کے نمبر پر رابطہ کریں۔

اہم: ہمیں بہت ساری ای میل،اور ہر لفظ میں خط ملتے ہے. کبھی کبھی تاخیر ہو جاتی ہے ہم تاخیر کے معاملے میں معذرت خواہ ہیں. لیکن ایمر جنسی کی صورت میں ہم موبائل فون اور لینڈ لائن پر دستیاب ہیں. تاخیر کی صورت میں ہمیں کال کریں.

ہماری فیملی کا حصہ بنیۓ