عام بیماریاں

ہربل شوگرکورس

شوگرہماری زندگی کالازمی حصہ ہے۔ جب ہم خوراک کھانا شروع کرتے ہیں تو ہمارے منہ میں موجود انزائمز (خوراک ہضم کرنے والے اجزاء)اسے گلوکوز میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں اور لبلبہ اس عمل کو مکمل کرتا ہے۔ یہ گلوکوز دماغ کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے۔ لبلبہ یہ کارکردگی اپنے اندر پیدا ہونے والی ایک رطوبت جسے انسولین کہتے ہیں کے ذریعے سرانجام دیتا ہے، تاہم اگر لبلبہ اپنا کام کرنا بند کر دے یا انسولین کم مقدار میں بننا شروع ہوجاۓ تو شکر توانائی میں تبدیل ہوکر جسم کے خلیوں تک پہنچنے کے بجاۓ خون کے خلیوں میں شامل ہونے لگتی ہے۔ خون میں شکر کی موجودگی ایک حد تک ضروری ہے لیکن جب یہ نارمل حد سے تجاوز کر جاۓ تو پھر صحت اور جسمانی اعضاء کے لۓ خطرہ بن جاتی ہے اور جس شخص میں یہ نارمل حد سے تجاوز کر جاۓ تو اسے ذیابیطس کا مریض کہتے ہیں۔ شوگر کی دو اقسام ہیں ذیابیطس شکری اور ذیابیطس غیر شکری، ذیابیطس شکری میں پیشاب زیادہ آتا ہے اور پیشاب میں شکر خارج ہوتی ہے، رنگ شربتی اور میٹھا ہوتا ہے، مریض دن بدن کمزور ہوتا جاتا ہے اور اسمیں زیادہ تر دماغی محنت کرنے والے افراد مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیابیطس غیر شکری میں بھی پیشاب زیادہ آتا ہے ، پیاس زیادہ لگتی ہے، رنگ پانی کی طرح صاف اور ذائقہ نہیں ہوتا اور یہ زیادہ تر گردوں کے مرض یا آتشک کی وجہ ہوتا ہے۔ اس مرض کی دیگر اہم وجوہات میں غیر متوازن غزائیں، ورزش سے اجتناب، میٹھی اغزیہ کا کثرت سے استعمال، تفکرات، ضعف جگر اور لبلبے کا سکڑنا وغیرہ اہم ہیں۔ اس مرض میں مبتلا شخص سستی، لاغری اور تھکن محسوس کرتا ہے، مزاج میں چڑچڑاپن اور بیزاری آجاتی ہے، بدن کی جلد ڈھیلی اور رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے، اکثر مریضوں میں ٹانگوں میں بےچینی کے سبب رات بھر نیند نہیں آتی، مرد حضرات میں مردانہ کمزوری اور خواتین میں حیض کی مختلف بیماریاں ہوکر بانجھ پن کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ ہمارے ادارے کا تیار کردہ ہربل شوگر کورس طب قدیم اور جدید تحقیق کا حسین امتزاج ہے، علامات، وجوہات اور انسانی مزاج کو مدنظر رکھ کر یہ کورس تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کورس نہ صرف شوگر کو مکمل طور پر کنٹرول کرتا ہے بلکہ لبلبے کے افعال کو بھی قدرتی طور پر بہتر بناکر اس موذی مرض سے چھٹکارہ دلاتا ہے اور قوت مدافعت کو بہتر بناکر شوگر سے لاحق دیگر امراض کو بھی ختم کرتا ہے۔


ہربل کثرت البول کورس

اس مرض میں مریض کو بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔اور پیشاب کرنے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے جیسے مثانے میں پیشاب موجود ہومثانہ پر بھاری پن رہتا ہے۔جس کی وجہ سے مریض کو سخت بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر یہ مرض بڑھ جائے تو مریض سے پیشاب روکا نہیں جاتا بعض اوقات رات کو کئی کئی مرتبہ اٹھ کر پیشاب کرنا پڑتاہے جبکہ شدت مرض کی صورت میں بعض مریض بستر پر ہی حالت نیند میں پیشاب کر دیتے ہیں۔ دوران تشخیص بے شمار ایسے مریض بھی سامنے آتے ہیں کہ جنہیں پانی شربت یا چائے وغیرہ پیتے ہی فورا پیشاب کی حاجت ہو جاتی ہے اس مرض کی اہم وجوہات میں مثانہ کی کمزوری ، گردوں کی کمزوری، کثرت مباشرت، مرض شوگر کا لاحق ہونا، قوت ماسکہ میں کمزوری اور ٹھنڈی اشیا کا بکثرت استعمال وغیرہ اہم ہیں ہمارے ادارے کا تیار کردہ کثرت البول کورس جو کہ قیمتی نباتات سے تیار کردہ انتہائی موثر فارمولا ہےیہ کورس نہ صرف مثا نہ میں موجود اضافی رطوبات کو خارج کرتا ہے بلکہ گردہ کے افعال درست کرنے کے ساتھ ساتھ مثانہ کو قدرتی طور پر مضبوط کر کے یورین کو مناسب وقت تک روکنے کی صلاحیت بڑھا کر اسے اعتدال پر لاتا ہے


ہربل وجع المفاصل کورس

جوڑوں کا درد انسانی جسم خداوند کریم کا ایک عظیم شاہکار ہے جسکی بناوٹ میں عضلات، گوشت اور رگ و پٹھے شامل ہیں۔ قدرتی طور پر انسانی جسم بے حد مضبوط واقع ہوا ہے، یہ آسانی سے کسی بیماری سے متاثر نہیں ہوتا تاہم جب حضرت انسان گوناگوں غلطیوں اور کوتاہیوں پر اتر آۓ تو یہ مختلف امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔ ان امراض میں موجودہ دور میں لاحق ہونے والا سب سے اہم مرض جوڑوں کا درد ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ ان وجوہات میں زیادہ اہم معدہ کی خرابی، بسم کے مختلف حصوں میں دوران خون میں کمی، تازہ اور صالح رطوبات میں کمی، سرد تاثیر اور چکنائی والی اشیاء کا بکثرت استعمال ہے جس سے جسم میں ریح، وائی، بادی اور یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جوڑوں میں غلیظ مواد جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے جوڑ کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں، اس کمزوری کی وجہ سے جوڑ زیادہ کام کاج، سخت سردی اور زیادہ گرمی کو برداشت نہیں کر پاتے اور تھوڑی سی بدپرہیزی کی وجہ سے درد کرنا شروع کر دیتے ہیں، جوڑوں کے اس درد کو طبی زبان میں وجع المفاصل کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کا فوری علاج کروانا بہت ضروری ہےورنہ یہ مرض دن بدن سنگین صورت اختیار کر جاتا ہے، ایسی صورت میں مرض گھنٹیا لاحق ہو سکتا ہے جو ایک موذی مرض ہےجس سے جسم کے تمام جوڑ ناکارہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ جہاں تک علاج کا تعلق ہے طب یونانی میں اس کا پائیدار اور مستقل علاج موجود ہے، ضرورت اس جات کی ہے کہ اس سلسلہ میں قدرت کی پیدا کردہ جڑی بوٹیوں اور معدنیات سے کسطرح استفادہ کیا جا‎ۓ۔ اس کیلئے قابل اور تحجربہ کار حکیم یا طبیب کی ضرورت ہے جو نہ صرف ان جڑی بوٹیوں کی افادیت سے واقف ہو بلکہ مریض کی نبض دیکھ کر اسکے مزاج کے مطابق نسخہ جات بھی تیار کرے، ایسی صورت میں مریض الحمدللہ شفاءیاب ہوگا۔ جوڑوں کے درد کےلئے ہمارے ادارے نے قدرت کی پیداکردہ دیسی جڑی بوٹیوں اور معدنیات سے ایک مفید کورس تیار کیا ہے جسکا نام "ہربل وجع المفاصل کورس" ہے۔ یہ کورس نہ صرف یورک ایسڈ کو جسم سے خارج کرتا ہے بلکہ جوڑوں کو مضبوط کرنے کے علاوہ انکی قدرتی ساخت کو بحال رکھنے میں معاون بھی ثابت ہوتا ہے اور ہڈیوں کے تمام جوڑوں کو درد اور ورم سے محفوظ رکھتے ہوۓ مریض کو سکون اور راحت فراہم کرتا ہے۔


ہربل بواسیر کورس

خونی وبادی انسانی جسم میں جہاں عمل انہضام کو بے حد اہمیت حاصل ہے وہیں عمل اخراج بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے تاہم اگر کسی وجہ سے عمل اخراج میں کمی بیشی ہو جاۓ یا حضرت انسان تیز مرچ مصالحہ، چٹ پٹی اور ترش و کھٹی اشیاء کا کثرت سے استعمال جاری رکھے تو بواسیر جیسا موذی مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ بواسیر عام طور پر دو قسم کی ہوتی ہے، خونی اور بادی۔ خونی بواسیر میں مقام مقعد پر موکے بن جاتے ہیں جن سے غلیظ رطوبات جو خون کا حصہ ہوتی ہیں خارج ہوتی ہیں، اکثروبیشتر پاخانہ خون کےساتھ آتا ہے، کمزوری و نقاہت بڑھ جاتی ہے۔ بادی بواسیر میں مقام مقعد پر جلن ہوتی ہے لیکن خون وغیرہ نہیں رستا، بطور طبیب بواسیر کے جن سینکڑوں مریضوں نے خداۓبزرگ و برتر کی رحمت کے صدقے شفاء حاصل کی وہیں ان مریضوں کے علاج کے دوران بواسیر کی ایک تیسری قسم بھی سامنے آئی ہے جسمیں نہ ہی خون خارج ہوتا ہے نہ ہی جلن ہوتی ہے اور نہ ہی موکے ہوتے ہیں بلکہ مقعد کے مقام پر صرف درد ہوتا ہے، ایسی بواسیر کو ریح البواسیر کے نام سے پکارا جاتا ہے، جہاں تک براسیر کے علاج کا تعلق ہے، طب یونانی میں اسکا پائیدار اور مستقل علاج موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان جڑی بوٹیوں، نباتات اور معدنیات سے کسطرح استفادہ حاصل کیا جاۓ کہ جو باعث شفاء ہیں، اس کیلیۓ قابل اور تحجربہ کار حکیم یا طبیب کی ضرورت ہے جو نہ صرف ان جڑی بوٹیوں کی افادیت سے واقف ہو بلکہ مریض کی نبض دیکھ کر اسکے مزاج کے مطابق نسخہ جات بھی تیار کرے، ایسی صورت میں مریض الحمدللہ شفاءیاب ہوگا۔ بواسیر کیلیۓ ہمارے ادارے نے قدرت کی پیدا کردہ دیسی جڑی بوٹیوں اور معدنیات سے ایک مفید کورس تیار کیا ہے جس کا نام "ہربل بواسیر کورس" ہے۔ اس کورس کو مکمل پرہیز اور بتاۓ ہوۓ طریقہ کے مطابق استعمال کرنے سے شفاۓ کاملہ یقینی ہے


ہربل مصفین کورس

اس مرض کی اہم وجوہات میں تیز مرچ مصالحہ دار اور مرغن غذاؤں کا کثرت سے استعمال، میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال، صحت و صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنا ہے جس سے خون میں تیزابی مادوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے اسکی دو اقسام ہیں خشک خارش اور تر خارش ۔خشک خارش میں تمام جسم پر خارش ہوتی ہے جلد کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔دھوپ میں نکلنے سے اس میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ تر خارش کی صورت میں جسم کے مختلف حصوں پر خارش کے ساتھ ساتھ دانے بھی نکلتے ہیں اور بعض دفعہ متاثرہ جگہ سے لیس دار رطوبت بھی نکلتی ہے ایسی خارش اکثر رات کو بڑھ جاتی ہے علاج کے لیے ایسی دوا کی ضرورت ہو گی جو جلد اور خون میں رکے ہوئے فاضل مادوں کو نہ صرف خارج کر دے بلکہ ان فاضل مادوں کی پیدائش کو بھی بند کر دے ہمارے ادارے کا تیار کردہ ہربل مصفین کورس قدرتی اجزاء کا ایک ایسا مرکب ہے جو جسم میں فاضل اور تیزابی مادوں کو نہ صرف خارج بلکہ چہرےاور جسم کی رنگت ٹھیک کرتا ہے اور ہر قسم کی خارش اور الرجی سے نجات دلاکرمستقل طور پر اس مرض کو ختم کرتا ہے تاہم اگر دوا کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تو حیرت انگیز طور پر نتائج توقع سے کہیں جلد حاصل ہوتے ہیں اور شفا یابی ہوتی ہے


تریاق نزلہ کورس

نزلہ اور زکام کا مرض ایک ایسا مرض ہےجو گرم کے ساتح ٹحنڈی اور ٹحنڈی کے ساتح گرم اشیاء کے استعمال سے لاھق ہوتا ہے،ان اشیاء کےمسلسل استعمال سے جسم میں بلغم کی زیادتی ہو جاتی ہے اور یہ کیرا کی شکل میں ناک اور گلے میں گرنا شروع ہو جاتا ہے،بلغم اگر سانس کی نالی میں منجمد ہو جاءے تو دمہ کی شکایت بحی لاھق ہو سکتی ہے،موسم اورآب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے بحی یہ مرض لاھق ہو سکتا ہے،اس کے علاوہ بعض افراد میں یہ مرض موروثی طور پر بحی پایا جا سکتا ہے،اس مرض میں ،بادی،ٹحندی،بالاءی والی اور چکناءی والی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا بہت ضروری ہے۔نزلی وزکام کا فوری علاج کروانا چاہیے،ہمارے ادارے کے ماہرین نے اس مرض کے ھل کیلیےبڑی تھقیق کے بعد تریاق نزلہ کور س تیار کیا ہے،یہ کثیرالفواءد دواء ہےجو دماغ کا بہتر طریقے سے تنقیہ کرتا ہے۔سانس کی نالی اور پحیپحرے کی نالیوں کو بلغمی رطوبات سے پاک وصاف کر کے تنگی تنفس سے نجات دلاتا ہے،داءمی نزلہ،ریشہ،زکام اور خشک و تر کحانسی کو مکمل طور پر ختم کرتا ہے۔


ہربل دماغین کورس

اس مرض کی اہم وجوہات میں بلغمی رطوبات کی افزائش،دائمی نزلہ، ریشہ، بلغم، دائمی قبض اور دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانی نظام میں نقص ہونا وغیرہ شامل ہے۔ مریض کا دماغ بو جھل اور تھکا تھکا سا رہتا ہے۔روزمرہ کے معمولات متاثرہوتے ہیں۔طبیعت اداس اور چہرہ پریشان رہتا ہے یہ بیماری اگر مستحکم ہوجائے تو پریشان کن صورت اختیار کر لیتی ہے دماغی کمزوری اگر بڑھ جائے تو بصارت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بینائی روز بروز کمزورہونا شروع ہو جاتی ہےجہاں تک علاج کا تعلق ہےتو یہ بات علم میں ہونا ضروری ہےکہ یادداشت کا تعلق صرف دماغ سے ہی نہیں ہوتا بلکہ دل سے بھی اس کا گہرا تعلق ہوتا ہےچنانچہ ضروری ہے کہ ادویات میں ایسے اجزاشامل کیے جائیں جو دماغ کے ساتھ دل کے افعال کو بھی مضبوطی عطاکریں،طب یونانی میں اسکا پائیدار اور مستقل علاج موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلہ میں قدرت کی پیدا کردہ جڑی بوٹیوں،نباتات اور معدنیات سے بھرپور استعفادہ کیا جائےاسکے لیے کہنہ مشق طبیب کی ضرورت ہے جو نہ صرف ان جڑی بوٹیوں کی افادیت سے واقف ہو بلکہ مریض کی علامات وجوہات اور مکمل صورت حال کو مد نظر رکھ کر اس کے مزاج کے مطابق نسخہ جات بھی تیار کرے ایسی صورت میں مریض الحمداللہ شفا یاب ہو گا۔حافظہ اور بصر کی کمزوری کے لئے ہمارے ادارے نے قدرت کی پیدا کردہ دیسی جڑی بوٹیوں اور معدنیات سے ایک مفید کورس تیار کیا ہے جس کا نام ہربل دماغین کورس ہے اس کورس کے استعمال سے نہ صرف قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ نظر کو بھی جلا بخشتی ہے. طلبا بینکرز وکلا اور دیگر دماغی کام کرنے والواں کے لئے یہ ایک لاجواب تحفہ ہے اور اپنے فوائد کے لحاظ سے بے مثل ہے


ہربل فشارالدم کورس

خون میں کولیسٹرول کی زیادتی اور دیگر فاضل مادوں کی مقدارجب ضرورت سے زیادہ ہو جائےتو یہ مادے جسم کے مختلف حصوں کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں جمع ہو کر ان کی قدرتی لچک اور ساخت کو خراب کر دیتے ہیں۔جس سے ان شریانوں پر غیر معمولی دباوبڑھ جاتا ہےاور دل کو پورے جسم میں دوران خون بحال رکھنے کے لیے زیادہ قوت سے کام کرنا پڑتا ہے۔اس مرض کی کی دیگر اہم وجوہات میں کثرت شراب و سگریٹ نوشی، چکنائی والی اور مصالحہ دار غذاؤں کا مسلسل استعمال، مسلسل فکروپریشانی، زیادہ سوچ و بچار، دائمی قبض ،معدہ کی خرابی شامل ہیں. بلڈ پریشر کی سب سے بڑی علامت سر کا بوجھل پن سر درد اور بے چینی ہے اس بیماری میں آنکھوں کے سامنے چنگاریاں سی اڑتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ کانوں، ہتھیلیوں اور پاوں کے تلووں سے گرمی نکلتی محسوس ہوتی ہے۔دل میں گھبراہٹ اور سینے میں بوجھ سا محسوس ہوتا ہے مریض چڑچڑااور غصیلا ہو جاتا ہے یہ بیماری اگر برھتی جائے اور اس کا صییح علاج نہ ہو تو کسی بھی وقت دماغ کی چھوٹی شریان پھٹنے سے فالج بھی ہو سکتا ہے۔جدید تحقیق اور مثبت تجربات کی روشنی میں تیا ر ہونے والا ہمارے ادادے کا ہربل فشار الدم کورس کولیسٹرول کی زائد مقدار کو نہ صرف خارج کرتا ہے بلکہ آئندہ کے لیے اس کی افزائش کو کنٹرول کر کے شریانوں کی قدرتی ساخت اور لچک کو برقرار رکھنے میں معاون بھی ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ دل کی گھبراہٹ، سینے پر بوجھ ،سر درد، آنکھوں کی جلن اور دوران خون کو اعتدال میں لا کر نہ صرف بلڈ پریشر کی کمی بیشی کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ طبیعت کو سکون، ٹھنڈک اور فرحت بھی بخشتا ہے


ہم سے رابطہ کریں

آپ کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں. ہم چوبیس گھنٹے کے اندر اندر تمام پوچھےگئے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں. اگر آپ کو فوری رد عمل کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ ہمیں ہمیشہ کال کر سکتے ہیں

طب پوسٹ کی صورت میں حاصل کرنے کے لیے

ہمارے دواء خانے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمت کر رہے ہیں. آپ صرف ای میل لکھیں اور جواب کا انتظار کریں. ہمارا پینل آپ کے میل کو تفصیل سے مطالعہ کرے گا. احتیاط سے تشخیص کرنے کے بعد ہم آپ کے لئے سب سے موزوں دوا پیش کریں گے اور آپ کو ای میل یا پوسٹ کے ذریعہ آپ کو مطلع کریں گے. پریشان نہ کرنا ہماری روایت ہے.

alshifa_shahi@hotmail.com : ہمارے ای میل یہ ہے
ہر مریض ہمارے لئے اہم ہے. ہم آپ کو جواب دیں گے. تاخیر کی صورت میں براہ مہربانی حکیم صاحب کے نمبر پر رابطہ کریں۔

اہم: ہمیں بہت ساری ای میل،اور ہر لفظ میں خط ملتے ہے. کبھی کبھی تاخیر ہو جاتی ہے ہم تاخیر کے معاملے میں معذرت خواہ ہیں. لیکن ایمر جنسی کی صورت میں ہم موبائل فون اور لینڈ لائن پر دستیاب ہیں. تاخیر کی صورت میں ہمیں کال کریں.

ہماری فیملی کا حصہ بنیۓ